باچا یونیورسٹی حملہ:صدر ،وزیر اعظم کی مذمت ،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم

بدھ 20 جنوری 2016 13:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) صدر،وزیراعظم نے باچاخان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم طلبہ اور شہریوں کو قتل کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں دہشت گرد انسانیت اور تعلیم کے دشمن ہیں ،دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے متزنزل نہیں کرسکتیں ،ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم نے بے شمار قربانیاں دیں ہیں قومی کی قربانیاں رئیگاں نہیں جانے دیں ، ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرکے امن کا گہوارہ بنائیں گے ،وزیراعظم نے یونیورسٹی پرحملے کے نتیجے میں جاں بحق اور اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا ااظہار کیا ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی اور وزیراعظم ہاؤس کو لمحہ با لمحہ آگاہ رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے انتظامیہ کو زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف تمام تر صورت حال کی خود نگرانی کررہے ہیں۔وزیر اعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ دہشت گردوں کے جلد از جلد خاتمے کی ہدایت کی ہے،ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ،صدر نے کہا کہ ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا اور انہیں جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا،انہوں نے کہا کہ چارسدہ حملہ بزدلانہ کارروائی ہے دہشت گرد ملک کے امن وامان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں وہ اس گھناؤنے منصوبے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :