پاک آرمی کے جوانوں نے باچا خان یونیورسٹی کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے

علاقے کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے،آئی ایس پی آر

بدھ 20 جنوری 2016 12:36

راولپنڈی ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) پاک آرمی کے خصوصی مہارت کے حامل دستوں نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کا محاصرہ کرلیا ہے جہاں بدھ کی صبح نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی ٹویٹ کے مطابق پاک آرمی کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔