چارسدہ ‘ باچاخان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کا حملہ ،پروفیسر شہید‘ متعدد افرادزخمی

بدھ 20 جنوری 2016 12:36

پشاور۔20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں کیمسٹری کے پروفیسر حامد حسین شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگے ہیں‘ بدھ کے روز یونیورسٹی میں 3 ہزار سے طلبہ وطالبات موجود تھے جبکہ مشاعرے کیلئے چھ سو کے قریب مہمان بھی آئے ہوئے تھے‘ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے دوسیکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ ایک پروفیسر کے شہید ہونے کی اطلاع ملی ہے‘ دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے یونیورسٹی کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔