اے پی ایم ایل یوکے اکبر بگٹء قتل کیس پر عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، افضال صدیقی صدر اے پی ایم ایل یوکے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 جنوری 2016 12:33

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 جنوری۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان نے اس اہم عدالتی فیصلے پر خوشی کا اظہار کیاجس میں سابق صدرجنرل پرویزمشرف کو بلوچ سردارنواب اکبربگٹی قتل کیس سے بری کردیا ہے اے پی ایم ایل لندن کے کارکنوں نے جنرل مشرف کے خلاف تمام بے بنیاد مقدمات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اس موقع پر اے پی ایم ایل کے کارکنان پیر قاسم حمدانی، ابوالحسن خان اور عہدیداران مرزا فیصل بیگ، محسن نقوی، ذیشان چوہدری ، نائب صدر علی جعفری، سید شان عابدی، دایم علی ، اور نجمہ شاہین نے لوگوں میں مٹھائی تقسیم کی اور کمیونٹی کے ممبران کی جانب سے مبارکبادپران کا شکریہ ادا کیا-محمد علی چوہان نے مزید بتایا کہ مشرف کے خلاف تمام مقدمات سیاسی وجوہات پر مبنی ہیں اور ان تمام مقدمات کو سابقہ چیف جسٹس چوہدری افتخار کی ذاتی عداوت کی بنا پر شروع کیا گیا اور آج جنرل مشرف کی سیاسی حریف جماعتیں اس کو استعمال کرتے ہوے مشرف کو غریب عوام سے دور رکھ رہی ہیں مگر جنرل مشرف بہت جلد غربت کی ستائی ہوئی پاکستانی عوام میں موجود ہوں گے.

متعلقہ عنوان :