باچا خان یونیورسٹی ، پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سرچ آپریشن کی فضائی نگرانی کر تا رہا

بدھ 20 جنوری 2016 12:17

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں نے حملہ ساڑھے نو بجے کیا اور دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے جوان اور پولیس کی بھاری نفری دس بجے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے جوان یونیورسٹی کے اندر داخل ہوئے اور یونیورسٹی میں محصور طلباء اور طلبات کو باہر نکالا سکیورٹی فورسز نے یونیورسٹی کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جبکہ پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بھی سرچ آپریشن کی فضائی نگرانی کر تا رہا ۔