دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا ہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

بدھ 20 جنوری 2016 12:17

چارسدہ ،اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا ہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں یونیورسٹی میں حملے کے بعد صوبائی حکومت نے خیبر پختونخواہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور ڈاکٹروں اور نرسز عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچنے کی ہدایات کی گئی ،ادھر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی پمز اور پولی کلینک ہسپتال میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور عملے کو ڈاکٹرز کو جلد ہسپتال پہنچنے کی ہدایت کی گئی ۔