د وفاقی دارلحکومت کے تمام حساس مقامات اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ہائی الرٹ

بدھ 20 جنوری 2016 12:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد وفاقی دارلحکومت کے تمام حساس مقامات اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایت پر چارسدہ میں یونیورسٹی پر حملے کے بعد دارلحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ،جبکہ حساس اور اہم مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے حکام کے مطابق تمام تعلیمی اداروں کو سکیورٹی فل پروف بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ،جبکہ پڑولنگ کے عمل کو بھی تیز کر دیا گیا ہے ۔