صرف وزیرستان میں‌ آپریشن سے دہشت گردوں‌کا خاتمہ نہیں‌کیا جا سکتا۔ اے این پی رہنما میاں افتخار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 12:13

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : اے این پی رہنما میاں افتخار حسین نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کا مکمل صفایا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کو ترجیح نہیں دی جا رہی ۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ ہمیں نیشنل ایکشن پلان کے بیس نکات کر عمل کرنا ہو گا۔ صرف وزیرستان میں آپریشن سے دہشت گردوں اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو گا۔