پی ایف ایف فٹ بال کپ کے باعث اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ ملتوی

بدھ 20 جنوری 2016 12:01

پی ایف ایف فٹ بال کپ کے باعث اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ ملتوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے پی ایف ایف فٹ بال کپ کے باعث اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ کو ملتوی کر دیا ہے، پی ایف ایف فٹ بال کپ 28 جنوری سے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں کھیلا جائے گا، اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ 22 جنوری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہونا تھی، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ اب آئندہ ماہ کھیلی جائے گی جس میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :