پاک فوج کی کامیابی ، پاک فوج نے یونیورسٹی کی عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔ ترجمان پاک فوج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 12:01

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاک فوج کا آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج نے یونیورسٹی کی عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے ایک بلاک کو دہشت گردوں سے پاک کروالیا گیا ہے جبکہ پاک فون کے جوانوں نے ہاسٹل عمارت اور یونیورسٹی کی چھت پر اپنی پوزیشنیں سنبھال لیں۔