اداکارہ آسن راہول شرما کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

بدھ 20 جنوری 2016 11:52

اداکارہ آسن راہول شرما کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ آسن راہول شرما کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

(جاری ہے)

نئی دہلی کے ایک ریزورٹ میں منعقد کی جانے والی شادی کی تقریب میں دولہا اور دلہن کے صرف قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی جبکہ شادی ہندو رسومات کے تحت انجام پائی۔آسن کی شادی کے موقع پر ان کے بہترین دوست اور بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار بھی تقریب میں پہنچے اور اداکارہ کی نئی زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔واضح رہے اس جوڑی کاگرینڈ ریسیپشن ممبئی میں23جنوری کو ہوگا، جس میں بالی ووڈ کے کئی نامور ستارے شرکت کریں گے۔