چارسدہ یونیورسٹی آپریشن ، مزید دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 11:47

چارسدہ یونیورسٹی آپریشن ، مزید دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ..

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : چارسدہ یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ آپریشن میں پاک فوج کے دستے ، بکتر بند اور ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مزید دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ، دو دہشت گردوں کو فوج کے کمانڈوز نے ہلاک کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد ایک بلاک میں چھُپ کر حملہ کر رہے تھے۔ جس کے بعد ہلاک دہشتگردوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن تاحال جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :