چارسدہ حملے میں 20 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 11:40

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے خدشہ ظاہر کیا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بیس ہونے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کا کہ ہم صوبے کی نہیں پاکستا ن کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے حملے میں پچاس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور وہ آخری سانسیں لے رہے ہیں ، ہم نے پوری کوشش کی کہ اداروں کو محفوظ رکھ سکیں۔ لیکن دہشت گرد ایسی کارروائیاں کر کے خود کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں پاک فوج کا آپریشن جاری ہے جلد ہی حالات کنٹرول میں آجائیں گے

متعلقہ عنوان :