فوجی آپریشن میں‌دو دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ ڈی جی مردان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 11:33

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : چارسدہ یونیورسٹی میں دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے یونیورسٹی کے اندر موجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں 4 دہشت گرد موجود ہیں ۔ ڈی جی مردان نے آپریشن میں 2 دہشت گردوں کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے ۔ دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو 2 بلاکس تک محدود کر دیا گیا ہے جبکہ فوجی کمانڈوز بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :