کراچی، سپرہائی وے اور لیاری میں رینجرز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک
بدھ 20 جنوری 2016 11:20
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء ) رینجرز سے سپرہائی وے اور لیار ی میں مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد رینجرز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے جب کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کی شناخت شمشیرخان،عطا اللہ عرف پٹھان اور ظہیر عرف زفیر پٹھان کے نام سے ہوئی جب کہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں کے قتل، بم حملے اوربھتہ خوری سمیت ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔(جاری ہے)
دوسری جانب لیاری میں رینجرز سے ہونے والے مقابلے کے دوران بابالاڈلا گروپ کے 2 کارندے مارے گئے۔
رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی شناخت عادل عرف رندعرف سلمان،معید کے نام سے ہوئی جب کہ ہلاک ملزمان ٹارگٹ کلنگ،بم حملوں،اغوابرائے تاوان،بھتاخوری میں ملوث تھے۔ لیاری کے علاقے گل محمدلین میں مقابلے کے دوران 2 ملزمان مارے گئے، ملزمان عادل عرف رند اور معیدکا تعلق گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ سے تھا اور وہ رینجرز پرفائرنگ، پولیس اہلکاروں سمیت شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، دستی بم حملوں، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔دوسری جانب بلدیہ ٹاوٴن محمد خان کالونی میں محکمہ انسداد دہشتگردی اور حساس ادارے کی کارروائی کے دوران 10 دہشتگردوں کو گرفتارکیا گیا ، دہشتگردوں کے قبضے سے ایک بارود سے بھرا رکشہ، دیگر دھماکہ خیزمواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.