پاک فوج کا دستہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پہنچ گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جنوری 2016 10:22

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔20جنوری۔2016ء) پاک فوج کا دستہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد پاک فوج کا دستہ وہاں پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے خصوصی دستے کیساتھ پولیس کی کوئیک رسپانس فورس بھی یونیورسٹی پہنچ گئی ہے اور دہشت گردوں کیخلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یونیورسٹی میں 4 دہشت گرد موجود ہیں جن کی جانب سے شدید فائرنگ کی جا رہی ہے۔