چارسدہ، باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 20 جنوری 2016 09:43

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔20جنوری۔2016ء) چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، یونیورسٹی میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ زخمی ہوا ہے، عینی شاہدین کے مطابق طلباء اور اساتذہ کلاسوں میں محصور ہیں، عینی شاہدین کے مطابق دہشت گرد یونیورسٹی کے مختلف حصوں میں چھپے ہوئے ہیں۔