ڈاکٹر عاصم کے جناح ہسپتال میں علاج کے لیے وارڈمیں خصوصی تیاریاں شروع، فریج اور دیگر آرائشی سامان پہنچا دیا گیا

منگل 19 جنوری 2016 23:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19جنوری۔2016ء) سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عاصم حسین کے جناح ہسپتال میں علاج کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں، ضیا ء الدین ہسپتال کا عملہ ڈاکٹر عاصم کی دیکھ بھال کے لیے جناح ہسپتال پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق جناح ہسپتال کے 5رکنی میڈیکل بورڈ نے نے ڈاکٹر عاصم کو ذہنی دباو کا شکار قرار دیتے ہوئے انہیں ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا ہے،جس کے بعد ڈاکٹر عاصم کو جناح ہسپتال میں منتقل کرنے اور ان کے علاج کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں،سابق وفاقی وزیر کو ہسپتال کے خصوصی یونٹ میں رکھا جائے گا،دوسری جانب ضیائالدین ہسپتال کا عملہ کو ڈاکٹر عاصم حسین کی دیکھ بھال کے لیے جناح ہسپتال پہنچ گیا ہے جبکہ ان کے لیے ہسپتا ل میں ایک وی آئی پی روم تیار کیا جا رہا ہے جہاں فریج اور دیگر آرائشی سامان پہنچا دیا گیا۔