عقیل کریم ڈھڈی کو پریشانی ہے تو جیل میں اپنے دوستوں کو جوائن کر سکتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ ہمارے بڑے بھائی ہیں ،ان سے کوئی اختلاف نہیں ،سندھ میں کرپشن اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،عمران فاروق قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے،ڈی جی ایف آئی اے اکبر خان ہوتی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 19 جنوری 2016 23:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19جنوری۔2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کے ڈائریکٹر جنرل اکبر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عقیل کریم ڈھڈی کو پریشانی ہے تو جیل میں اپنے لوگوں کو جوائن کر سکتے ہیں ۔اگر عقیل کریم ڈھڈی نے کوئی جرم نہیں کیا تو پریشان کیوں ہیں ۔انکوائری مکمل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ وہ منگل کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ عقیل کریم ڈھڈی کو پریشانی ہے تو اپنے لوگوں کو جوائن کر سکتے ہیں ۔ ہم پر جانبداری کا الزام لگا کر سہارا دیا جا رہا ہے ۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ہم نے اپنا مقدمہ اور عقیل کریم ڈھڈی نے اپنا مقدمہ لڑنا ہے ۔ عقیل کریم ڈھڈی سے ہمارا کوئی ذاتی تنازعہ نہیں ہے ،ہمارا کام ثبوت اکٹھے کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر وہ اتنے اچھے ہیں تو پریشان کیوں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں پہلے انکوائری کرتے ہیں پھرت مقدمہ درج کرتے ہیں ۔ڈائریکٹر مقدمہ درج کرنے سے پہلے اجازت لیتا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ ہمارے بڑے بھائی ہیں ان سے کوئی اختلاف نہیں ۔اکبر خان ہوتی نے کہا کہ سندھ میں کرپشن اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں ۔ہم سندھ میں حاصل اختیارات کے تحت کاروائیاں کر رہے ہیں ۔عمران فاروق قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے اس پر کام جاری ہے ۔ضرورت پڑی تو اس کیس کی تفتیش کے کے لئے بیرون ملک جائیں گے ۔