وزیراعظم اور آرمی چیف نے دورہ سعودی عرب اور ایران میں جو موقف اپنایا وہ پوری پاکستانی قوم کی ترجمانی ہے
پاکستان علماء کونسل مشترکہ اعلامیہ کی مکمل تائید اور توثیق کرتی ہے، مولانا حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
منگل 19 جنوری 2016 22:44
کراچی ۔ 19جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین مولانا حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف نے حالیہ دورہ سعودی عرب اور ایران میں جو موقف اپنایا ہے وہ پوری پاکستانی قوم کی ترجمانی ہے، پاکستان علماء کونسل اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ کی مکمل تائید اور توثیق کرتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو جامعہ انوار العلوم کراچی میں پاکستان علماء کونسل کی جانب سے منعقدہ اجلاس اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا اللہ داد، قاری عبدالمنان، مولانا اسد ذکریا، مولانا سعد اللہ شفیق اور دیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
مولانا حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لئے تمام مکاتب فکر مذاہب، سیاسی و مذہبی جماعتوں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ 10 فروری کو اسلام آباد میں پیغام اسلام کانفرنس میں 5 ہزار علماء و مشائخ شریک ہوں گے، کانفرنس میں انتہا پسندی، دہشت گردی، فرقہ ورانہ تشدد کے خلاف لائحہ عمل قوم کے سامنے لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں ملت اسلامیہ کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں اور لیبیا، عراق، شام اور یمن کی تباہی کے بعد اب ان قوتوں کا ہدف پاکستان، سعودی عرب اور ترکی ہیں، لہذا مسلم امت کی قیادت کو باہمی اتحاد سے آپس کے معاملات درست کرنا چاہئے۔ مولانا حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ آپریشن سے کراچی میں امن بحال ہوا ہے، اگر کسی سیاسی جماعت یا گروہ کو کراچی آپریشن پر اعتراض ہے تو باہمی مفاہمت سے اس مسئلہ کو حل ہونا چاہئے۔مزید اہم خبریں
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.