ایبٹ آباد میں سی این جی سٹیشن مالکان نے گیس کی بجائے ہوا بھرنا شروع کر دی
منگل 19 جنوری 2016 22:42
ایبٹ آباد۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) ایبٹ آباد میں سی این جی سٹیشنز مالکان نے گیس کی بجائے ہوا بھرنا شروع کر دی، ٹرانسپورٹروں اور پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکان نے سر پکڑ لئے، ٹرانسپورٹروں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ ٹرانسپوٹرز اور پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکان کے مطابق ایبٹ آباد شہر کے زیادہ تر سی این جی سٹیشنز مالکان کم پریشر کا بہانہ بنا کر گاڑیوں میں ہوا بھر رہے ہیں جس کے باعث انہیں شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اگر کوئی شخص اپنی گاڑی میں پانچ سو روپے کی گیس ڈلواتا ہے تو کم پریشر اور دو نمبری کی وجہ سے گاڑی میں 200 روپے کی بھی گیس نہیں ڈلتی کیونکہ باقی 300 روپے کی ہوا ہوتی ہے۔ ایبٹ آباد میں صبح اور شام کے اوقات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سی این جی سٹیشن کی بندش کے بعد دن کے وقت سی این جی سٹیشنوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جس سے گیس کا پریشر انتہائی کم ہو جاتا ہے اور سی این جی سٹیشن بھی گیس کی بجائے گاہکوں کو گاڑیوں میں ہوا بھر کر دے رہے ہیں جس سے وقت کے ضیاع کے ساتھ ساتھ جیب کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی اورمحمد خان بھٹی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اپریل کو طلب کرلیا
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.