ہاکی کھلاڑیوں کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ،پی ایچ ایف کھلاڑیوں کے 1 کروڑ 38 لاکھ روپے اگلے ہفتے ادا کریگی

منگل 19 جنوری 2016 22:26

ہاکی کھلاڑیوں کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ،پی ایچ ایف کھلاڑیوں کے 1 کروڑ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) ہاکی کھلاڑیوں کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ،پی ایچ ایف کھلاڑیوں کے1 کروڑ 38 لاکھ روپے اگلے ہفتے ادا کرے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیئر اور سینیئر ٹیم کے 50 کے قریب کھلاڑیوں کویہ رقم ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس رقم میں دورہ آسٹریلیا ، کوریا اور ورلڈ ہاکی لیگ کے بقایاجات بھی شامل ہیں۔ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بیرون ممالک کے دوروں پر 150 ڈالر یومیہ ملتے ہیں۔ہاکی ڈومیسٹک کیمپس کے دوران کھلاڑیوں کو یومیہ 800 روپے ملتے ہیں۔سابقہ فیڈریشن کھلاڑیوں کو ادھار پر ہی ہاکی کھلوارہی تھی جس سے کھلاڑیوں میں شدید مایوسی پائی جاتی تھی ۔

متعلقہ عنوان :