ٹی20ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شرکت کافیصلہ حکومت نے کرنا ہے،ظہیرعباس

منگل 19 جنوری 2016 22:26

ٹی20ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شرکت کافیصلہ حکومت نے کرنا ہے،ظہیرعباس

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ حکومت نے کرناہے۔ جبکہ آئی سی سی کی خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت باہمی رضامندی سے ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ کریں۔

(جاری ہے)

لاہور میں نجی ہاوٴسنگ سوسائٹی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ آئندہ چند سال میں اچھے کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی کے دوران پہلا ٹی ٹوئنٹی جیتنے کے بعد دوسرے میچ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس اچھی نہیں تھی۔ ۔

متعلقہ عنوان :