سندھ اسمبلی میں بلد یاتی ایکٹ میں تر میم کثرت رائے سے منظور

اپوزیشن کی ز بر دست مخا لفت ، ہنگا مہ آ رائی

منگل 19 جنوری 2016 22:19

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) سندھ اسمبلی میں اکثر یت رائے سے بلد یاتی اداروں میں چیئر مین اور وا ئس چیئر مین کا انتخا ب خفیہ را ئے شما ری کے بجا ئے ہا تھ کھڑے کرکے کر نے کی بلد یاتی ایکٹ میں تر میم منظور کر لی جس کی اپوزیشن نے ز بر دست مخا لفت کی اور ز بر دست ہنگا مہ آ رائی بھی کی منگل کے روز سندھ اسمبلی میں ارکان کا نجی دن تھا جس میں حکومت کا کو ئی ایجنڈا نہیں تھا صرف غیر سر کاری ممبران کی قرار داد دیں تحا رک اور نجی بل شامل تھے جیسے پی پا نچ نجی قرار داد دیں پر امن طر یقے سے متفقہ طورپر منظور ہو ئیں تو پا ر لیمانی امور کے صو بائی وز یر نثا احمد کھو ڑو نے اسپیکر سے خصو صی اجازت ما نگی کہ تمام متعلقہ قوا نین معطل کرکے انہیں تر میم پیش کر نے کی اجازت دی جا ئے جو بلد یاتی ایکٹ میں تر میم سے متعلق ہے جس پر اسپیکر نے انہیں ایوان سے را ئے لے کر اجا زت دے دی جس کے بعد انہوں نے تر میم پیش کی کی اب ٹا ؤن ،تحصیل کمیٹیوں میو نسپل کمیٹیوں ضلع کو نسل اور میو نسپل کا ر پو ر یشنز میں چیئرمین اور وا ئس چیئر مین کے انتخا بات کیلئے خفیہ رائے شما ری کے بجا ئے ہا تھ کھڑے کیے جائیں اس پر اپو ز یشن نے ہنگامہ آ رائی کر دی اور ایوان مچھلی ما کیٹ بن گیا ان کا کہنا ہے کہ اس سے د ھا ندلی ہو گی مگر ایوان کی اکثریت نے اس تر میم کی حما یت کر تے ہو ئے تر میم منظور کر لی

متعلقہ عنوان :