نہیں جانتا کہ خواجہ آصف کیوں مجھ پر الزام لگا رہے ہیں ‘ جب سفیر تھا تو ایئر فورس کیلئے ایف 16 طیارے حاصل کئے

امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا وزیر دفاع کے اسمبلی میں بیان پر ردعمل

منگل 19 جنوری 2016 22:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کیوں مجھ پر الزام لگا رہے ہیں ‘ جب میں امریکہ میں سفیر تھا تو ایئر فورس کیلئے ایف 16 طیارے حاصل کئے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ٹوئیٹر پر بیان میں امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے اسمبلی میں اپنے حوالے سے بیان کہ وہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیارے دئیے جانے کے مخالف کام کر رہے ہیں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف مجھ پر کیوں الزام لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں جب امریکہ میں سفیر تھا تو پاکستانی ایئر فورس کیلئے ایف 16 طیارے حاصل کئے تھے۔ واضح رہے کہ منگل کو وزیر دفاع نے اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ میں بھارتی لابی اور پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی پاکستان کو ایف 16 طیارے دینے کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ وزیر دفاع نے کہا تھا کہ حسین حقانی کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ پاکستان یہ طیارے ممکنہ طو رپر بھارت کیخلاف استعمال کرے گا