وفا قی پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کیخلاف کارروائیاں،25ملزمان گرفتار، منشیات برآمد، مقدمات درج

منگل 19 جنوری 2016 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران25ملزمان کو 20بھکا ریو ں سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ کا ر ، شراب اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ کو ہسار پولیس نے دوران گشت ملزم حسن کو گرفتار کرکے اس سے ایک بو تل شراب بر آمد کرلی۔

تھا نہ سہالہ پولیس نے دور ان گشت بغیر اجا زت پٹر ول فروخت کر نے والے ملزم ذیشان ظفر کو گرفتار کر لیا۔تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے ملزم محمد صا بر کو گرفتار کرکے اس سے مسروقہ کا ر بر آمد کرلی۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے چوری کی واردات میں دو ملزمان فضل الر حمان اور محمد وزیر کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر لیے گئے ۔

جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران بیس بھکار یو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او زکو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کئے جا ئیں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :