سینیٹ اجلاس،سینیٹرمحسن لغاری نے وادی سوات میں لڑکی کوکوڑے مارنے سے متعلق جعلی ویڈیوپرتحریک التواء مسترد کردی

تحریک التواء بنیادی شرائط پوری نہیں کرتی، سارے معاملے کے اندر حکومت کاکوئی کردارنہیں،پریذائیڈنگ افسر کی رولنگ

منگل 19 جنوری 2016 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) پریذائیڈنگ افسرسینیٹرمحسن لغاری نے وادی سوات میں ایک لڑکی کوکوڑے مارنے سے متعلق جعلی ویڈیوپرتحریک التواء مسترد کردی اورکہاکہ تحریک التواء بنیادی شرائط پوری نہیں کرتی سارے معاملے کے اندر حکومت کاکوئی کردارنہیں، اس لئے رولز کے مطابق اسے مسترد کیاجاتاہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹرحافظ حمداﷲ احمدحسن اورمفتی عبدالستار کی جانب سے وادی سوات میں ایک لڑکی کو کوڑوں سے مارنے کے بارے میں ویڈیوکلپ جسے جعلی قراردیتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ازخوداٹھائے گئے کیس کاتیرہ جنوری 2016ء کونمٹائے جانے کے بعدمختلف سوالات پیدا ہونے سے متعلق تحریک التواء پیش کی جسے پریذائیڈنگ افسر نے رولز کے مطابق شرائط پوری نہ ہونے پر مسترد کردیا اورکہاکہ کسی اورطریقے سے اس معاملے کو لایاجائے تواس پھر اس پربحث ہوسکتی ہے اس سارے معاملے کے اندر حکومت کی کوئی دخل اندازی نہیں تحریک التواء شرائط پوری نہیں کرتی اس لئے اس کو مستردکیاجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :