واپڈا زکواۃ سے چلتاہے نہ ہی یہ مفت کامال ہے ،عابدشیرعلی

نندی پورپاورپراجیکٹ میں ایک پائپ کی بھی کرپشن نہیں ہوئی،واساحیدرآبادسوا ارب روپے اداکرے اور47غیرقانونی کنکشن کوقانونی بنائے، معاملہ حل ہوجائیگا،ایم کیو ا یم ثالثی کاکرداراداکرناچاہتی ہے تو کوئی اعتراض نہیں،سینیٹ میں توجہ دلاؤنوٹس کاجواب

منگل 19 جنوری 2016 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہاہے کہ واپڈا زکواۃ سے نہیں چلتا اورنہ ہی یہ مفت کامال ہے ، نندی پورپاورپراجیکٹ میں ایک پائپ کی بھی کرپشن نہیں ہوئی،واساحیدرآبادسوا ارب روپے اداکرے اور47غیرقانونی کنکشن کوقانونی بنائے معاملہ حل ہوجائیگا،ایم کیو ا یم ثالثی کاکرداراداکرناچاہتی ہے تو کوئی اعتراض نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کوسینیٹ کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے سینیٹرکرنل ریٹائرڈطاہرحسین مشہدی کے نندی پورپاورپراجیکٹ میں دیگرپلانٹس کی نسبت مہنگی بجلی کی پیداوار اور سینیٹرمیاں محمدعتیق کی جانب سے واساحیدرآبادکی بجلی کومنقطع کرنے سے متعلق توجہ دلاؤنوٹس کاجواب دیتے ہوئے وزیرمملکت عابدشیرعلی نے کہاکہ نندی پورپاورپراجیکٹ ناکارہ ہوچکاتھا 33ارب روپے ڈوب رہے تھے ہماری حکومت نے ان کوبچایا اس منصوبے کاپی سی ون 58ارب کاتھا ہم نے 51ارب روپے خرچ کئے ہیں منصوبہ اسی رقم کے اندررہیگا انہوں نے کہاکہ نومبرمیں پراجیکٹ 10.25روپے کلو واٹ جبکہ اب 8.33روپے پرپیداوار دے رہاہے منصوبے سے 300میگاواٹ بجلی مل رہی ہے اس کی پیداواری صلاحیت44 فیصد ہے معاملے کی انکوائری کاحکم سپریم کورٹ نے بھی دیا ہے اورنیب بھی تحقیقات کررہاہے ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ واپڈا زکواۃ سے نہیں چلتا اورنہ ہی یہ مفت کامال ہے سندھ حکومت نے63ارب روپے دینے ہیں وزیراعظم کی ہدایت پر ایک کمیٹی بنائی گئی جس میں صوبائی وزیرخزانہ بھی آئے فیصلہ کیا گیا کہ چار ارب روپے چھوڑ دیئے جائیں گے اورباقی پیسے ادا کئے جائیں گے وعدے کے باوجود بھی ایک روپیہ نہیں ملا انہوں نے کہاکہ حیسکو سے واسا کی مد میں سوا ارب روپے لینے ہیں انہوں نے سنتالیس غیرقانونی کنکشن لگائے تھے ہم نے انہیں اٹھارہ ملین کاڈیمانڈنوٹس بنادیا کہ آپ ان کنکشن کوقانونی بنالیں لیکن وہ ڈیمانڈ نوٹس بھرنے کی بجائے کورٹ چلے گئے عدالت نے کنکشن بحال کیا ایم کیوایم اگراس کمیٹی میں خود شامل ہوجائے یاثالث کاحصہ بنناچاہے تو ہمیں خوشی ہوگی معاملہ صرف پیسوں کاہے پیسے دیدیئے جائیں تومعاملہ ختم ہوجائیگا۔