آصف علی زرداری کی پشاور میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

منگل 19 جنوری 2016 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر سابق صدرسابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پشاور میں منگل کی صبح کارخانو بازار میں ایک چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس دہشتگردی کے حملے میں دس افراد شہید اور 20زخمی ہوگئے۔ حملہ خاصہ دار فورس کی گاڑی پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

شہید ہونے والوں میں ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب شاہ بھی شامل ہیں اور شہید ہونے والے زیادہ تر خیبر خاصہ دار فورس کے اہلکار ہیں۔ سابق صدر نے اپنے پیغام میں بہادر اہلکاروں کو دہشتگردی کے خلاف بے جگری اور بہادری سے لڑنے پر انہیں خراجِ عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام کبھی بھی دہشتگردوں کے نظریہ کی حمایت نہیں کریں گے اور ان دہشتگردوں اور ظالموں کے سامنے کبھی بھی ہتھایر نہیں ڈالیں گے اور انہیں شکست فاش دیں گے۔ ہمارے شہید ہمارے ہیرو ہیں اور قوم ان کی احسان مند ہے۔ سابق صدر ے اﷲ تعالیٰ سے شہیدوں کے اعلیٰ درجات، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور غمزدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :