عراق میں اب بھی داعش کے قبضے میں تین ہزار سے زائد غلام ہیں، اقوام متحدہ

منگل 19 جنوری 2016 21:43

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ عراق میں اب بھی داعش کے قبضے میں تین ہزار سے زائد غلام ہیں ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق میں شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے قبضے میں ساڑھے تین ہزار کے قریب لوگوں کو اب بھی غلام بنا کر رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غلامی پر مجبور افراد میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اِن مقید افراد میں سے بیشتر کا تعلق ایزدی (یزیدی) کمیونٹی سے ہے۔ اِس بیان میں کہا گیا کہ اِس عسکریت پسند گروپ کی بعض کارروائیاں جنگی جرائم کے علاوہ نسل کشی کے زمرے میں آتی ہیں۔ جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ عراق اور شام کے خاصے وسیع علاقے پر کنٹرول رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :