یوکرائن ڈھائی بلین ڈالر کی ادائیگی کرے،روسی گیس کمپنی گازپروم کا مطالبہ

منگل 19 جنوری 2016 21:40

یوکرائن ڈھائی بلین ڈالر کی ادائیگی کرے،روسی گیس کمپنی گازپروم کا مطالبہ

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) روس کی گیس کمپنی گازپروم نے یوکرائن سے گیس سپلائی کے کنٹریکٹ کے منافی اقدامات کرنے پر ڈھائی بلین ڈالر کی ادائیگی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی کمپنی نے مطالبہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یوکرائنی ادارہ نافٹ گاز کنٹریکٹ کے معاہدے کے مطابق کم سے کم گیس وصول کرنے سے قاصر رہا ہے اور یہ بنیادی معاہدے سے انحراف ہے۔

گازپروم نے کیف حکومت کے ادارے نافٹ گاز پر واضح کیا کہ اگلے دس روز میں اِس معاملے کی ادائیگی ضروری ہے۔ دوسری جانب یوکرائن روسی گیس پر انحصار ختم کرنے کی کوشش میں ہے اور اْس نے گزشتہ برس کی تیسری سہ ماہی میں روس کی گیس استعمال نہیں کی تھی۔ گاز پروم کے مطالبے پر یوکرائن نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :