نوجوان کی خودکشی کے بعد جنوبی بھارت میں مظاہرے

حیدرآباد میں مذکورہ نوجوان کو مقامی جامعہ کا ایک کلیہ استعمال کرنے سے روکا گیا تھا

منگل 19 جنوری 2016 21:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) جنوبی بھارت میں سینکڑوں طلبہ نے اپنے ایک ساتھی کی خودکشی کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے،بھارتی میڈیاکے مطابق جنوبی بھارتی شہر حیدرآباد میں اس نوجوان کو مقامی جامعہ کا ایک کلیہ استعمال کرنے سے روکا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مظاہرہ کرنے والے طلبہ کا الزام ہے کہ جامعہ کے وائس چانسلر اور ایک حکومتی وزیر نے گزشتہ برس ہندو قوم پرست جماعت سے تعلق رکھنے والے طلبہ سے ایک جھڑپ کے بعد نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے ان پانچ طلبہ کے لیے غیرمنصفافہ طور پر سزا کا مطالبہ کیا، جس کی وجہ سے اس طالب علم کو خودکشی کرنا پڑی۔ پولیس یہ تفتیش کر رہی ہے کہ آیا، طالب علم کی موت میں ان عہدیداروں کا کوئی کردار ہے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :