عراق میں اغوا شدہ امریکی شہری کی تلاش جاری

تلاش کے عمل میں امریکی فوج بھی شامل،اغواء کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں

منگل 19 جنوری 2016 21:39

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) عراق میں اغواء شدہ امریکی شہری کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کی سکیورٹی فورسز اْس امریکی کو ڈھونڈنے کی کوشش میں ہیں جس کو اْس کے مترجم سمیت گزشتہ جمعے کو اغوا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عراقی دارالحکومت کے علاقے دورا میں امریکی شہری کو اْس کے اپارٹمنٹ سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔

تلاش کے عمل میں امریکی فوج بھی شامل ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کو امریکی کنٹریکٹر کو اغوا کرنے کی اصل وجہ کیا ہے۔ اِس کا بھی تعین نہیں ہو سکا ہے کہ اِسے منظم جرائم پیشہ کسی گروہ نے مغوی بنایا ہے یا مسلح عسکریت پسند اْسے زبردستی ساتھ لے گئے ہیں۔ سن 2011 کے بعد یہ کسی پہلے امریکی کا اغوا ہے۔

متعلقہ عنوان :