سڈنی اوپرا ہاؤس پر حملے کی دھمکی، ایک نوجوان پر فرد جرم عائد

منگل 19 جنوری 2016 21:39

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) آسٹریلوی پولیس نے ایک ٹین ایجر کو مقامی عدالت میں پیش کرتے ہوئے سڈنی اوپرا ہاؤس پر حملے کی فرد جرم عائد کر دی ، گزشتہ ہفتے اِس کی دھمکیوں کے تناظر میں اوپرا ہاؤس کو خالی کروا لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اِس 17سالہ نوجوان نے دھمکی گزشتہ جمعرت کے روز دی تھی۔ آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی پولیس نے دھمکی کے بعد اوپرا ہاؤس کو خالی کروا کر اْس کی نوے منٹ تک مکمل چیکنگ کی تھی۔ اِس ٹین ایجر کو پولیس نے گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :