ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں یورپی یونین کے خلاف چینی اپیل منظورکرلی گئی

منگل 19 جنوری 2016 21:39

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء)عالمی ادارہ تجارت نے چین کی اْس اپیل کو منظور کر لیا ہے، جس میں یورپی یونین کی جانب سے چینی درآمدات پر اضافی راہ داری کا نفاذ کیا گیا تھا۔ چین کی جانب سے بھاری صنعت میں استعمال ہونے والے پرزوں کو یونین کی جانب سے محصولات کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے کے مطابق اِس معاملے پر چین اور یونین گزشتہ سات برسوں سے قانونی چارہ جوئی میں الجھے ہوئے تھے۔

ایسے اندازے لگائے گئے ہیں کہ چین اِس اپیل کو جیتنے کے بعد عالمی ادارہ? تجارت سے یورپی یونین پر تجارتی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے۔ چین کی وزارتِ اقتصادیات کے مطابق یورپی یونین کی پابندی سے چینی برآمدات کو شدید منفی اثرات کا سامنا کرنے کے علاوہ ایک بلین ڈالر کے قریب نقصان اٹھانا پڑا ہے۔