عراق میں گزشتہ دو برسوں کے دوران تقریباً 19ہزار افراد ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ

منگل 19 جنوری 2016 21:37

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ گزشتہ دوبرسوں میں تقریباًانیس ہزار انسان ہلاک ہوئے،فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے بارے میں اعداد و شمار پر مبنی اقوام متحدہ کی مرتب کردہ تازہ رپورٹ منگل کے روز جاری کر دی گئی ، اِس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اِس شورش زدہ ملک میں سن 2014 سے لے کر سن 2015 کے اختتام تک 18 ہزار 802 افراد مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح 36 ہزار سے زائد انسان مختلف پرتشدد واقعات میں زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق موصل شہر قبضے کے بعد عسکریت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے آٹھ سے نو سو کے درمیان بچوں کو اغواء کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :