بحال کیے گئے اثاثوں کی منتقلی کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے ،ایرانی مرکزی بینک

کچھ اثاثوں کو کامیابی سے منتقل کرنے کے کام کی تکمیل ہو گئی ہے،سربراہ مرکزی بینک کی گفتگو

منگل 19 جنوری 2016 21:37

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء)ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ جوہری ڈیل کے مؤثر ہونے پر ختم کی جانے والی پابندیوں سے ایران کے جو منجمد اثاثے بحال ہوئے ہیں، اْن کی منتقلی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ ولی اﷲ سیف کے مطابق کچھ اثاثوں کو کامیابی سے منتقل کرنے کے کام کب تکمیل ہو گئی ہے۔

ایرانی ٹیلی ویژن کو سیف نے بتایا کہ جاپان اور جنوبی کوریا کے بینکوں سے ایرانی سرمائے کو جرمنی اور متحدہ عرب امارات کے بینکوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ولی اﷲ سیف نے منتقل کیے جانے والے ایرانی اثاثے کی تفصیل نہیں بیان کی ہے۔ ایران کے مختلف بینکوں میں منجمد کیے گئے سرمائے کا حجم 32بلین ڈالر بتایا جاتا ہے۔