پشاور،سکول منگل کوبھی افواہوں کی زد میں رہے، کینٹ کے علاقے میں سکول کے اندر دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی

منگل 19 جنوری 2016 21:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) صوبائی دارلحکومت پشاورکے سکول منگل کوبھی افواہوں کی ذد میں رہے، کینٹ کے علاقے میں سکول کے اندر دہشت گردوں کے داخل ہونے کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی۔ پشاورکے اسکولوں میں دہشت گردوں کے داخلے کی افواہوں سے غیریقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ کینٹ میں واقع گرلز سیکنڈری سکول نمبر دو میں مشکوک افراد کے داخلے کی اطلاع پر ہل چل مچ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سکول پرنسپل نے نقاب پوش افراد کی سکول کے اوپر کی منزل سے داخل ہونے کی اطلاع دی جس پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پہنچ کر سکول کو خالی کروا دیا۔ سکول انتظامیہ کے مطابق خالہ اور طالبات نے نقاب پوش افراد کی سکول میں داخل ہونے کی اطلاع دی جس پر پولیس کو طلب کیا گیا۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے عمارت اور ارد گرد کے علاقوں کو سرچ آپریشن کے بعد کلیئر قراردیدیا۔

متعلقہ عنوان :