کراچی کے علاقے سپر ہائے وے پر رینجرز کا دہشت گردوں سے مقابلہ، 2 دھماکوں کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی منگل 19 جنوری 2016 21:35

کراچی کے علاقے سپر ہائے وے پر رینجرز کا دہشت گردوں سے مقابلہ، 2 دھماکوں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) کراچی کے علاقے سپر ہائے وے پر رینجرز کا دہشت گردوں سے مقابلہ جاری ہے اور اس دوران 2 دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائے پر رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران 3 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں جبکہ 1 رینجرز اہلکار زخمی ہوا ہے۔ دونوں جانب سے تاحال شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اب موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق علاقے سے 2 بم دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :