پابندیاں اٹھنے کے بعد پاکستان ایران کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ پر بات چیت کے خواہشمند ہیں ٗ خرم دستگیر

آزادانہ تجارتی معاہدے سے متعلق بات چیت آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ٗ ایرانی سفیر سے گفتگو

منگل 19 جنوری 2016 21:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ایران پر پابندیاں اٹھنے کے بعد پاکستان اپنے ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ (این ٹی اے) پر بات چیت کرنے کا خواہشمند ہے۔ اس حوالے سے ایران کے متعلقہ حکام کو بہت جلد مسودہ ارسال کیا جائے گا تاکہ وہ اس حوالے سے اپنی آمادگی ظاہر کر سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں ایران کے نئے سفیر ایچ ای مہدی ہنردوست سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ترجیحی تجارتی معاہدہ موجود ہے، اب آزادانہ تجارتی معاہدے سے متعلق بات چیت آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندیاں اٹھنے کے بعد اب دونوں ہمسایہ ممالک مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

اس موقع پر ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران پر پابندیوں کے خاتمے سے دونوں پڑوسی ممالک تجارتی تعلقات کو دوبارہ فعال کر کے باہمی تجارتی حجم بڑھا سکیں گے اور یہ ایران کی بھی خواہش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے پاکستان کو توانائی کی فراہمی پاکستانی معیشت کے لئے اہمیت کی حامل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :