سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری نے رحم کی اپیل کر دی

muhammad ali محمد علی منگل 19 جنوری 2016 21:30

سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری نے رحم کی اپیل کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری نے رحم کی اپیل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے ان کے اپنے گارڈ ممتاز قادری نے رحم کی اپیل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ممتاز قادری کو عدالت کی جانب سے پھانسی کی سزا دی گئی تھی اور اس سزا کچھ روز قبل سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی برقرار رکھا گیا تھا۔ سپریم کورٹ سے کیس ہارنے کے بعد اب ممتاز قادری نے حکومت سے رحم کی اپیل کر دی ہے۔ ممتاز قادری نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے واحد کفیل ہیں اس لیے ان پر رحم کیا جائے۔ ممتاز قادری کی رحم کی اپیل پر حتمی فیصلہ صدر مملکت کی جانب سے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :