پرویز مشرف کی بریت سے حق آشکارہوگیا‘ والدہ اور کارکنان کی دعاؤں نیہمارے قائد کو انتقام سے بچالیا
آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے چیف ایڈوائزر چودھری الطاف شاہد کا کارکنوں سے خطاب
منگل 19 جنوری 2016 21:25
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی بریت سے حق آشکارہوگیا ۔حکمران اپنے ظلم اورانتقام کی دیواریں بلندکرسکتے ہیں مگرروشنی اورانصاف کاراستہ نہیں روکاجاسکتا۔پرویزمشرف جعلی مقدمات سے مرعوب ہونیوالے نہیں۔پرویز مشرف کادورصدارت آئین وقانون کی حکمرانی اورحق وصداقت کادورتھا۔
انہوں نے خودکوئی ماورائے آئین وقانون اقدام کیا اورنہ اپنے معتمدساتھیوں کوایسا کرنے دیا۔ان کادورحکومت حقیقی معنوں میں گڈگورننس کے تصور پرپورااترتاتھا۔وہ منگل کو مقامی مسجد میں پرویز مشرف کی بریت کی خوشی میں شکرانے کے نوافل اد کرنے کے بعدوہاں آنیوالے کارکنان سے خطاب کررہے تھے ۔(جاری ہے)
چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کیلئے جال بچھانے والے دیکھتے رہ گئے ،ہمارے قائد کی والدہ اورہم کارکنان کی دعاؤں نے انہیں انتقام سے بچالیا ۔
ہمارے قائدکے کردارپرانگلی اٹھانے اورجھوٹا الزام لگانے والے اب ان سے باضابطہ معذرت کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ جشن منانے کاوقت نہیں کیونکہ تھر اورلاہورمیں معصوم مگرقیمتی جانوں کاضیاع سوگ منانے کامتقاضی ہے۔حکمرانوں کے بچے تودنیا جہاں کی ہرراحت اورنعمت سے لطف اندوزہورہے ہیں جبکہ ناداراورمفلس عوام کے بچوں کودووقت کی روٹی تک نصیب نہیں ہوتی۔ہمارے ہم وطنوں کے گھروں سے جنازے اٹھ رہے ہیں لہٰذاء ہم پرویز مشرف کی بریت کاجشن نہیں منائیں گے۔یہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ اورغم میں شریک ہونے کاوقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہورمیں میٹروبس اوراورنج ٹرین منصوبوں کیلئے اربوں روپے ہیں لیکن بچوں کیلئے جدیدطبی سہولیات کافقدان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جدیددورمیں بھی لاہوریعنی پیرس میں بچے خناق کانشانہ بن رہے ہیں۔پرویز مشرف کے دورحکومت میں تھرمیں بچے بھوک سے مارے گئے اورنہ لاہورمیں خناق کی خوراک بنے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.