آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں کی پشاور خود کش حملے کی شدید مذمت

منگل 19 جنوری 2016 21:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر)پرویز مشرف اور مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے پشاور میں کارخانو مارکیٹ میں خاصہ دار چیک پوسٹ پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاعی ادارے اور عوام بڑی تعداد میں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں مگر آفرین ہے کہ ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔دشمن ہمیں خوفزدہ کر کے شکست نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کا صفایا کرنے کے لئے پرعزم ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک میں امن کی فضا قائم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :