بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ارجنٹائن کے سفیر کا ظہرانہ، سیاسی رہنماؤں اور مختلف ممالک کے سفیروں کی شرکت

منگل 19 جنوری 2016 21:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ارجنٹائن کے سفیر نے منگل کے روز ایک ظہرانہ اپنی رہائش گا پر دیا۔

(جاری ہے)

ظہرانے میں برطانیہ، چین، فرانس، ہالینڈ، جاپان، کوریا، جرمنی، رومانیہ، آسٹریا اور ہنگری کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹ میں قائدحزبِ اختلاف اعتزاز احسن، پی پی پی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن، نوید قمر، فیصل کریم کنڈی، ندیم چن، نورعالم آفریدی، پلوشہ خان، سلیم مانڈوی والا، مصطفی کھوکھر اور جمیل سومرو نے ظہرانے میں شرکت کی۔