سام سنگ نے باریک ترین وڈیو وال اور خم دار گیمنگ مانیٹرز متعارف کرادیئے

منگل 19 جنوری 2016 21:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) سام سنگ الیکٹرانکس نے CES 2016 میں نئے SMART Signage اور مانیٹرز کی رینج متعارف کرادی ہے جس میں دنیا کی باریک ترینBezel وڈیو وال اورخم دار گیمنگ مانیٹرز شامل ہیں۔سام سنگ CES 2016 میں LVCC Central Hall کے بوتھ نمبر 11906,11929اور 12429پر اپنی مصنوعات کی نمایش کے ذریعے تفریح اور کاروبار کے بھرپور مواقع فراہم کررہا ہے۔

سام سنگ الیکٹرانکس کے سینئر نائب صدر برائے ویوژل ڈسپلے بزنس Seog-gi Kim کا کہنا ہے کہ آج کسٹمر چاہتا ہے کہ تمام تر معلومات تک تیزی سے رسائی اس کے انگلیو ں تلے ہو ،چاہے وہ وڈیو گیمز کا معاملہ ہو یا پھر اپنے پسندیدہ اسٹور سے کوئی اور مصنوعات خریدنے کی بات ہو۔ہمارے تیار کردہ مانیٹرز اور signage ٹیکنالوجیز کسٹمر کے ذہن کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی ڈیزائن کئے گئے ہیں جو کہ صارفین کو یہ مصنوعات گھریلو اور کاورباری استعمال کیلئے مکمل ویوژل کانٹینٹ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

Razor-thin 1.4mm Bezel Video Wall:سام سنگ نے اپنے کاروباری اور ریٹیل کسٹمرز کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی UHF-E (Extreme Narrow Bezel) وڈیو وال متعارف کرائی ہے۔خصوصی اہمیت کی حامل یہ باریک ترین bezel-to-bezel ڈیزائن ہے جس کی اوپری اور بائیں سطح 0.9ملی میٹر جبکہ نچلی اور دائیں سطح 0.5ملی میٹر ہے اور یہ اس وقت دنیا میں دستیاب سب سے چھوٹی وڈیو وال ہے۔یہ وڈیو وال ویوژل کوالٹی اور professional-grade digital signage کی پاور سے ہم آہنگ ہے،اس وڈیو وال میں تصویر کی ایڈجسٹمنٹ اور خاص رنگ پر سیٹ کرنے کیلئے اضافی ACM chipset بھی موجود ہے،یہ پائیدار وڈیو وال دن میں چوبیس گھنٹے اور ہفتے میں ساتوں دن استعمال کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے ۔

More Comfortable and Convenient Gaming Experienc:سام سنگ اپنے نئے خم دار گیمنگ مانیٹرز (CF591, CF391, CF390 and CF39)کی نمائش بھی کررہا ہے ،یہ 1800R خم دار مانیٹرز انسانی آنکھ سے مشابہیہ ڈیزائن کئے گئے ہیں جس میں Samsung’s flicker-free اور Eye Saver technologies بھی شامل ہیں۔یہ پراڈکٹ آنکھوں پر دباؤ کوکم کرتی ہے ،سام سنگ گیمنگ مانیٹرز کو AMD FreeSync اور Technology Over HDMI® کی سپورٹ حاصل ہے جو اسکرین ری فریش ریٹ کو استعمال کرنے والے کے AMD گرافکس کارڈ فریم ریٹ سے synchronizeکرکے input latency کو کم کردیتی ہے۔

CF591مانیٹر کو حال ہی میں ULکی جانب سے تصدیقی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا ہے۔Captivating LED Signage:سام سنگ نے اپنے کارپوریٹ،ریٹیل ،اسپورٹس،انٹرٹینمنٹ اور ٹرانسپورٹیشن کلائنٹس کی جانب سے بڑھتی ہوئی طلب کے بعد اپنے LED Signage کو زیادہ ویوژل کے ساتھ بہتر کیا ہے۔سام سنگ LED Signage کو فائن پکسل پچ کی خوبیوں کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے ،اس کے نتیجے میں ناظرین LED Signage کی بڑی اسکرین پر تصویر کی بہترین کوالٹی،رنگوں کے دلکش امتزاج اور روشن عکاسی سے لطف اندوز ہوسکیں گے جیسے کہ وہ سام سنگ کے جدید ٹی وی سے توقعات رکھتے ہیں۔

The Electronics Shop of the Future:سام سنگ نے الٹرا سلم bezelوڈیو وال،mirror اور OLED ڈسپلے کے ذریعے الیکٹرانک شاپنگ کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ایک صارف اسٹور میں داخل ہوتے ہی مصنوعات کی خریداری کیلئے mirror displays سے استفادہ کرسکتا ہے۔سام سنگ کی 55انچ کی شفاف OLEDصارفین کو مصنوعات سے متعلق تمام تر ورائٹی اور معلومات فراہم کرتی ہے ۔