بائیو جم کے خرم سعید نے ٹاپ سٹی مسٹر راولپنڈی کا اعزاز حاصل کر لیا‘مسل ٹیک جم اسلام آباد کے ارمغان مغل نے مسٹر کیپیٹل قرار پائے‘پاور جم واہ کینٹ کے مجاہد اقبال نے مسٹر جونیئر راولپنڈی کا اعزاز حاصل کیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری دانیال تنویر نے انعامات تقسیم کئے

منگل 19 جنوری 2016 21:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) راولپنڈی ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ٹاپ سٹی مسٹر راولپنڈی کے مقابلے میں بائیو جم راولپنڈی کے بلڈر خرم سعید نے ٹائٹل جیت لیا- انہیں ان کی کامیابی پر دو لاکھ روپے کیش اور ٹرافی انعام دی گئی- مسٹر کیپیٹل کا اعزاز مسل ٹیک جم اسلام آباد کے باڈی بلڈر ارمغان مغل حاصل کیا اور ایک لاکھ رولپے کیش اور ٹرافی انعام میں حاصل کی- مسٹر جونیئر کا ٹائیٹل پاور جم واہ کینٹ کے بلڈر مجاہد اقبال کے حصے میں آیا اور انہوں نے بھی ایک لاکھ روپے کیش اور ٹرافی انعام میں حاصل کی- مسلم لیگی رہنما چوہدری دانیال تنویر اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ بک سٹی کے ڈائریکٹر زاہد اقبال نے تقریب کی صدارت کی- فائینل ٹائیٹل فائیٹ کے ججنگ کے فرائض تین مرتبہ مسٹر ایشیا کا اعزاز حاصل کرنے والے لیجنٹ یحیی بٹ نے سرانجام دیئے- مقابلوں کی اس تقریب میں راولپنڈی ذون باڈی بلٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ اشعر، ایسوسی ایٹ سیکریٹری پنجاب اور راولپنڈی ذون باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر نبیل احمد، سیکریٹری پاکستان باڈی بلٹنگ ایسوسی ایشن طارق پرویز، سیکریٹری پنجاب نعیم اختر، سابق مسٹر پاکستان حلیم بٹ، ملک عاطف ممتاز، ملک ثاقب ممتاز،مقابلے میں حصہ لینے والے باڈی بلڈرز اورشائقین کی بڑی تعداد نے اس مقابلے کو دیکھا- اپنے اپنے کلاسز میں کامیابی قرار پانے والے بلڈرز کو دس دس ہزار روپے کیش اور ٹرافیاں انعام میں دی گئیں-اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری دانیال تنویر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ باڈی بلڈنگ کے ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلے میں بھاری کیش انعام دے کر راولپنڈی ذون باڈی بلڈنگ ایسوسی نے ایک بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے اور اس کاوش کے پیچھے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر نبیل احمد کی بہت سی کوششیں شامل ہیں جس کے لئے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں- انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال نوجوان کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیکھنے کے قابل ہے اور نوجوان بلڈرز نے محنت بھی کی ہے- انہوں نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی کو اپنی جانب سے باڈی بلڈنگ کے مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا- انہوں نے سپورٹس کاز کے لئے لاکھوں روپے کے کیش انعامات سپانسر کرنے پر مقابلوں کے سپانسرزٹاپ سٹی کے جذبے کی بھی تعریف کی- آخر میں مہمان خصوصی چوہدری تنویر افضل اور تقریب کے صدر زاہد اقبال نے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں کیش انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں-

متعلقہ عنوان :