سول جج اسلام آباد نے کچی آبادی کیس میں گرفتار سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا

منگل 19 جنوری 2016 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے کچی آبادی کیس میں گرفتار سی ڈی اے کے اسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رمضان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)نے ملزم کو ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا کر کے موقف اختیار کیا کہ ملزم کو گزشتہ روز درخواست ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیاہے ملزم کچی آبادیوں کے قیام میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہاملزم کے ساتھ شریک دیگر اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے. کچی آبادی کیس میں ابتک سی ڈی اے کے بیس افسران کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں سے آٹھ افسران عبوری ضمانت پر ہیں عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔

واضح رہے کہ کچی آبادی کے غیر قانونی قیام سے متعلق کیس میں ایف آئی اے نے چوالیس افسران واہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :