اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمرشل بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 15 کروڑ قرض لے کر واپس نہ کرنے والے ملزم گرفتار کی درخواست ضمانت خارج کردی

منگل 19 جنوری 2016 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمرشل بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 15 کروڑ کا قرض حاصل کرکے واپس نہ کرنے والے ملزم گرفتار کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔ملزم چوہدری عارف کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں اورنگزیب نے ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی تو نیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر 15 کروڑ کا قرض دوسال سے واجب الادا ہے قرض عدم ادائیگی پر ملزم کیخلاف بنکنگ کورٹ نے ڈگری بھی جاری کی تھی جس پر عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔

ضمانت منسوخ ہونے پرنیب نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔قرض واپس نہ کرنے پر گورنر اسٹیٹ بنک نے معاملہ نیب کو منتقل کیاتھا ۔

متعلقہ عنوان :