Live Updates

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو بغیر میٹر ریڈنگ بجلی کے زائد بل بھجوانے کی درخواست دوبارہ ڈسٹرکٹ کورٹ بھجواکر نمٹا دی

منگل 19 جنوری 2016 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو بغیر میٹر ریڈنگ بجلی کے زائد بل بھجوانے کی درخواست دوبارہ ڈسٹرکٹ کورٹ بھجواتے ہوئے نمٹا دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق قریشی نے درخواست کی سماعت کی تودرخواست گزار کی جانب سے شعیب رزاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سردیوں میں بجلی کا استعمال برائے نام ہے تاہم دو، دو لاکھ روپے بجلی کا بل بھجوادیا جاتا ہے ڈسٹرکٹ کورٹ نے واپڈا کو ہدایات جاری کیں مگر اس پر عمل نہیں کیا جارہا جس پر عدالت نے معاملہ دوبارہ ڈسٹرکٹ کورٹ کو بھجواتے ہوئے کیس پر نظر ثانی کی ہدایات کی جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات