ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کا منظور کالونی،اختر کالونی اور محمود آبادورکشاپ کادورہ،گاڑیوں کا معائنہ

منگل 19 جنوری 2016 21:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے کہاہے کہ نکاسی آب کے امور اسوقت تک سر انجام دیں گے جب تک علاقے صاف ہوں ،منظور کالونی نالے کی صفائی کے سلسلے میں اقدامات کر رہے ہیں،کوشاں ہیں کہ نالوں کی روانی کو رواں دواں رکھاجائے محمود آباد ورکشاپ میں صفائی کے حوالے سے کھڑی تمام مشینری کودرست کر کے آن روڈ کردیا جائے ،کوئی خراب گاڑی ورکشاپ میں نظر نہیں آنی چاہیے ان خیالات کا اظہارانھوں سینئر ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اقبال احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر سالڈویسٹ جمشیدزون عبدالواحد شیخ کے ہمراہ اختر کالونی ،منظور کالونی میں نکاسی آب ،منظور کالونی نالہ وملحقہ نالوں کی صفائی اورمحمودآباد ورکشاپ میں گاڑیوں کے معائنہ کرنے کے دوران کیا اس دوران انھوں نے مزیدہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کو درستگی کے جانب گامزن کرنا ترجیحی بنیادوں پر ہونا چاہیے،کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی اس سلسلے میں محمود آباد ورکشاپ میں صفائی پر معمور تمام گاڑیوں کی درستگی کے احکامات دے دئیے گئے ہیں اب ایسامستقل لائحہ عمل پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے جس سے صفائی میں بہتری آئے ،اختر کالونی ومنظور کالونی میں نکاسی آب کے کام کے معائنے کے دوران انھوں نے کہاکہ برسات کے حوالے سے آئندہ بھی متعلقہ محکمہ جات متحرک رہیں اوربارش کے بعد فوراًآن روڈ ہوکر سڑکوں اور علاقوں کوکلئیرکیاجائے ،نالوں کی صفائی کے حوالے سے کام کو تیزی سے سر انجام دیاجائے نالوں کا تواتر سے بہاؤ از حدضروری ہے جس کے لئے نالے صاف کرنا بنیادی ترجیح ہونی چاہئے اس موقع پر انکے ہمراہ جمشیدزون کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔